Nawaiwaqt:
2025-07-07@21:58:43 GMT

سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کر گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) ممتاز قانون دان خالد انور 87سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔خالد انور سابق وفاقی وزیر قانون رہے۔مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے، خالد انور نے 1962میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔سال 1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خالد انور

پڑھیں:

یوم عاشور، علامہ شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء کراچی میں نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام

ہزاروں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام مرکزی جلوسِ عاشورا میں نماز باجماعت کا اہتمام تبت سینٹر کراچی پر کیا گیا، جس کی امامت مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کی۔ نماز ظہرین کے دوران عزاداران امام حسینؑ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد بھی کیا۔ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد عزاداران سید الشہداء امام حسینؑ نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آئی ایس او کراچی سروش زیدی کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی انسانیت کی رہنمائی کا چراغ ہے اور کربلا کا  پیغام وقت کے یزیدوں کے خلاف قیام کا حوصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شجاعت و قیادت امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا محور ہے، مسئلہ فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت امت کا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے جبکہ اسرائیلی مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کی قابل مذمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • یوم عاشور، علامہ شہنشاہ نقوی کی زیر اقتداء کراچی میں نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام
  • جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کرینگے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • 2 سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوگا:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
  • اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں .اعظم نذیرتارڑ
  • سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے
  • کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس یوم عاشور
  • سابق امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر انتقال کرگئے  
  • 9 محرم الحرام، کراچی میں نماز دوران مرکزی جلوس
  • کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
  • معروف کالم نگار، شاعراور ریڈیو پاکستان کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی انتقال کرگئے