کراچی: جام صادق پل ترقیاتی کام کیلیے بند، متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کا جام صادق پل دن 2 بجے تک ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی، اختر کالونی، انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو گودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجا جائے گا۔
کراچی تیزرفتارٹریلرجام صادق پل کی دیوار پر چڑھ.
اس کے علاوہ ڈیفنس سے ایئر پورٹ جانے والے، کورنگی روڈ، کالا پل، ایف ٹی سی فلائی اوور کا راستہ استعمال کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ جام صادق پل17 مارچ تک صبح 7 سے 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جام صادق پل
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے
https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html
پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔