ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں‘عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بی ایل اے نے جو دہشت گردی کی ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں، اس سانحے میں ہمارے جو ساتھی شہید ہوئے خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں نے پکے کے ڈاکوؤں کو ڈرا کر رکھا ہوا ہے، ملک کے موجودہ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کورٹ آڈر کے تحت ہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گئے، بانی پی ٹی آئی ایک بہادر شخص اور بشریٰ بی بی بہادر خاتون ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب
پڑھیں:
بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔ لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پچھلے 70 سال میں کوئی ایسا لیڈر پیدا نہیں ہوا جس کی شہرت 90 فیصد ہو، انتخابی نشان چھن جانے پر میں نے بانی سے کہا کہ الیکش ملتوی ہونے چاہئیں۔ عارف علوی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن ایک دن کے لیے ملتوی نہیں ہونے چاہئیں، جس دن الیکشن ہوا کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ صبح کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکوں نے اپنے بزرگوں کے ہاتھوں پر نقشے بنائے کہ یہ انتخابی نشان ہے بھولنا مت۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کہاں سے آئے، کسی کو معلوم ہے تو آج تو بتا دے، کچھ تو شرم و حیا کریں اور بتا دیں کہ یہ ہیں وہ ذرائع۔