جمیعت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا. پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگ لی، جے یو آئی نے اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید سوالوں کے جواب بھی مانگے۔جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے وقت پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا تھا بعد میں الزام جے یو آئی پر لگانا افسوس ناک عمل ہے.

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے مذاکرات پر بھی جے یو آئی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اپوزیشن کرے گی پارٹی کے سطح پر نہیں ہوں گے۔جے یو آئی نے سوال کیا کہ اپوزیشن اتحاد نیا بنایا جائے گا یا تحفظ آئین پاکستان کے تحت اتحاد کام کریں گا، نئے اتحاد کا اسٹرکچر کیا ہوگا. کون کون سی جماعتیں شامل ہوں گی۔جمیعت علماء اسلام نے مزید تجویز دی کہ اپوزیشن اتحاد اپنے فیصلے خود کرے گا با اختیارہوگا. پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرے مگر حتمی فیصلہ اپوزیشن اتحاد کا ہوگا. تمام فیصلے تحریری ہوں گے. بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت کرکے ہمیں آگاہ کریں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد جے یو آئی نے سے مشاورت پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-01-14
اسلام آباد /راولپنڈی(نمائند ہ جسارت) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اتحاد کے صدر محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے کسی بھی قسم کے رابطوں سے روک دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات یا بات چیت کرنی ہے تو محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس سے کرے۔ قبل ازیں عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی کیونکہ وہ اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا 3 سال ہونے کو ہیں مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے سوا کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی، آزادی یا موت ، غلامی قبول نہیں ،عمران خان
  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم لانے کا اعلان۔منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد
  • عمران خان نے اچکزئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دے دیا
  • فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی، عمران خان
  • ستائیسویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن اتحاد
  • 27 ویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد
  • 27ویں آئینی ترمیم کے اثرات انتہائی خطرناک ہوں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد
  • 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائےکے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
  • آئینی ترمیم کےلئے نمبر پورے ہیں،اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، بیرسٹر عقیل ملک