پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بطور وزیراعلیٰ مذاکرات شروع کیے تھے، انہوں نے مجھے بطور وزیرداخلہ اور نہ ہی اسمبلی کو اعتماد میں لیا تھا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوں، جنھوں نے بندوق اٹھائی ہے وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔
اُنہوں نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کس بات پر کریں؟ ناراض بلوچ سے اب ان کو پورا ملک دہشت گرد کہنے لگ گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ کیا ٹرین کے مسافر متاثرین نہیں ان کے بارے میں کیوں خاموشی ہوتی ہے، اختر مینگل یا عبدالمالک بلوچ کے پاس مسئلے کا حل ہے تو بتائیں ہم تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں، ان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں اور ہو بھی رہے ہیں، قومی سیاست کرنے والے کیوں سمجھتے ہیں کہ وہ جو کہتے ہیں ٹھیک ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں تشدد کیوں بڑھا، کالعدم تنظیم کو واپسی کی اجازت بھی دہشت گردی بڑھنے کی وجہ ہے، کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر چھوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا شروع سے موقف مفاہمت کا رہا ہے، افغانستان کا نام اس لیے لیتے ہیں کہ وہاں کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، دنیا کے سامنے افغانستان نے وعدہ کیا تھا اس کے باوجود ان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی
پڑھیں:
بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے ، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، جو کچھ جعفر ایکسپریس واقعے میں ہوا سب کو پتا ہےعلیحدگی پسندوں کو بھارت نے پناہ دی ہے، بلوچستان کے علیحدگی پسند بھارت میں جاکر علاج کراتے ہیں، ٹی ٹی پی کی دہشت گردی کے تانے بانے بھی بھارت کےساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں۔
39ویں آئی ای ای ای پی انٹرنیشنل سمپوزیم کا انعقاد ، صنعت اور پیشہ ورانہ انجینئرنگ اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کا اعلان
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔ یہ امکان بھی ہےکہ پہلگام حملہ خود بھارت کا "فالس فلیگ آپریشن" ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان دہائی سے دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے، جو دہشت گردی کا شکار ہیں وہ کیسے دہشت گردی کو فروغ دیں گے، پاکستان کی افواج ہر جگہ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنےکے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب
مزید :