لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تحریک طالبان کا خود کش بمبار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور:
برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نےخفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے برکی روڈ کے قریب کارروائی کی جس میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خود کش دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا زخمی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، خود کش بمبار کے قبضے سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، جبکہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے برکی کے نواحی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد لاہور پربڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، مگر بروقت کارروائی سے شہر بڑی تبادہی سے بچ گیا۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔
خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔