’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ’’ گلوبل ڈائیلاگ کینیا اور نیپال میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ’’ گلوبل ڈائیلاگ کینیا اور نیپال میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع، دنیا کے ساتھ اشتراک” کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کے سلسلے میں حال ہی میں کینیا اور نیپال کے خصوصی اجلاس منعقد ہوئے۔
دونوں ممالک کے 120 سے زائد حکومتی اداروں کے نمائندوں ، ماہرین، میڈیا نمائندوں اور رائے سازوں نے چین میں اپنے ذاتی تجربات اور دونوں ممالک کے تعاون کی مثالیں پیش کرتے ہوئے چینی مہمانوں کے ساتھ مل کر چین کے دو اجلاسوں کی جاری ہونے والی پالیسیوں پر گہرا تبادلہ خیال کیا، جن میں اعلیٰ معیاری ترقی کو مکمل طور پر آگے بڑھانے اور مزید کھلے پن کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے تجربے‘‘ سے ملنے والے اہم مواقع اور تجربات پر بھی غور کیا۔
’’ چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ‘‘گلوبل ڈائیلاگ کے کینا اور نیپال خصوصی اجلاس کو کینا کے قومی ٹیلی ویژن، نیپال لائٹ ایچ ڈی ٹی وی، تنزانیہ کے چینل ٹین ٹی وی، کانگو (ڈی آر سی)کے میشی پی ٹی وی، میٹروپولیٹن ٹی وی، لائٹ نیوز نیٹ ورک، اور کٹھمنڈو وائس جیسے متعدد مرکزی میڈیا نے براہ راست نشر اور رپورٹ کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا ان اسپرنگ چین کے مواقع اور نیپال
پڑھیں:
عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔
اس سے پہلے فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں اضافے اور بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری کو بھی مالی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے ریونیو میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی جیسے اقدامات نے مالی استحکام کو فروغ دیا ہے۔
عالمی اداروں کا خیال ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں بھی مالیاتی اداروں کی جانب سے سپورٹ ملتی رہے گی، جو ملک کی معاشی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔
Post Views: 6