وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعوی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کو بڑا ریلیف دینے بجلی کے نرخوں میں کے حوالے سے کا فیصلہ
پڑھیں:
بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دینے کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے صبح اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بھارت کے آج کے اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہوگی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔
اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا مؤقف طے کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے اور 26 سیاح کی ہلاکت کا پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے مختلف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان پاکستان میں موجود سفارت کار بھارت طلب بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں واپسی کا الٹی میٹم تمام پاکستانیوں کو جاری کیے گئے ویزا فوری طور پر منسوخ واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان اٹاری چیک پوسٹ کو بھی بند کرنے کا اعلان