بالی وڈ اداکار ہریتک روشن لاٹھی پکڑ کر چلنے پر مجبور ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے پرمجبورہوگئے جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
ہریتک حال ہی میں اپنی آنے والی فلم“وار 2 “کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔
اب اداکاراپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے تو انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
آیان مکھرجی کے والددیب مکھرجی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جن کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔
لاٹھی کی مدد سے ہریتک کو چلتا دیکھ کر ان کے مداح تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ہریتک روشن کو ٹانگ پر اندرونی چوٹ لگنے کے باعث انہیں ڈاکٹروں نے چار ہفتے تک آرام کرنے اور کام سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے،“وار 2 “کی شوٹنگ ہریتک روشن کی مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ناک کا مذاق اڑانے پر سیف علی خان کا بیٹا بھڑک اٹھا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہریتک روشن
پڑھیں:
لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے لاہور اورراولپنڈی کے درمیان چلنے والی ’’ سبک ریل کار ‘‘میں نئے ریک کا افتتاح کردیا جس کے بعد ٹرین نئی کوچز کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی ۔سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریل کار کی تمام کلاسز کی کوچز کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے ریل کار میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا، تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری اشیاء ، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، اپ گریڈڈ شالیمار ایکسپریس کا افتتاح بھی اسی ہفتے کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں، ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے سستا ہے، اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت پہنچانا ہے، لوکو موٹو اور ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔