پشاور: ارمڑ میں مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور: ارمڑ میں مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونیو الے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے۔ترجمان ایل آر ایچ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
قبل ازیں پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس افسران، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ تھا۔دریں اثنا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اظہار مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں، مشیر صحت احتشام علی نے مفتی منیر شاکر کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیر شاکر کی شہادت کا سن کر شدید افسوس ہوا۔
مشیر صحت احتشام علی کا مزید کہنا تھا کہ مفتی منیر شاکر ایل آر ایچ میں ابتدائی علاج کے لیے لائے گئے، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے عہدے پر فائز ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع لکی مروت اور بنوں میں 4 مختلف پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنادیا گیا تھا اور کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا تاہم حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر
پڑھیں:
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ببرلو دھرنے کے شرکاء کی وین واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔