مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے والد کی تدفین سے انکار کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور کے مدرسے میں ہوئے دھماکے میں شہید ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے کا مفتی منیر کی تدفین سے انکار۔
پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے معروف مفتی منیرشاکر کے بیٹے نے والد کی تدفین سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس افسران جواب نہیں دینگے کفن دفن نہیں ہوگا۔
مفتی منیر کے بیٹے کے مطابق ہم نے بار بار ہم منتیں کی تھیں کہ ہمیں خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ نے میرے ہاتھ پاؤں باندھ دیے تھے کہ کوئی مفتی صاحب کو کوئی شہید کر دیے۔
مفتی منیر شاکر کے بیٹے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک جواب نہیں ملے گا،احتجاجاً تدفین نہیں ہوگی۔ اس موقع پر مفتی شاکر بیٹے نے واضح کیا کہ مجھے بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاکر کے بیٹے مفتی منیر بیٹے نے
پڑھیں:
لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔