حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، چار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر(نیوز ڈیسک) پرتھاں زیارت میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر کے علاقے پرتھاں زیارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مسافر کوچ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کوچ کہوٹہ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ بے قابو ہو کر 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو کہوٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں عبدالرؤف، شیرباز، خورشید اور خالد حسین شامل ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کھائی میں گرنے سے جاں بحق
سٹی 42: ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر نتھیا گلی کھائی میں گر گئے
تین سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے بابر جاں بحق ہوگئے ۔ لاش کو ریسکیو نے گہری کھائی سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا
بابر سیر تفریح کیلئے گلیات آئے تھے۔