ZEISS کی شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کے ساتھ ویوو V50 5G اب پاکستان میں دستیاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2025ء) ویوو نے آج پاکستان میں اپنا جدید سمارٹ فون V50 5G خریداری کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ فون ZEISS کے اشتراک سےPro Level فوٹوگرافی، دلکش ڈیزائن اور شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ ویوو V50 5G دو سٹوریج آپشنز میں دستیاب ہے: 256GB ویرینٹ 139،999 روپے میں اور 512GB ویرینٹ 149،999 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
ویوو V50 5G میں موجود 50MP ZEISS All Main Camera کی مدد سے ہر لینز پروفیشنل گریڈ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
0 اور ZEISS Style Bokeh جیسے فیچرز شاندار پورٹریٹ فوٹوگرافی کو ممکن بناتے ہیں۔
(جاری ہے)
ویوو V50 5G اپنے جدید اور ہلکے وزن والے ڈیزائن کے ساتھ ایک آرام دہ اور پریمیم گرفت کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی
نیا ویوو V50 5G پاکستان میں 139,999 (256GB) اور 149,999 (512GB) روپے کی قیمت میں خریداری کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اپنا نیا V50 5G حاصل کرسکتے ہیں۔ ویوو V50 5G کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V50 5G سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فراہم کرتا ہے پاکستان میں سمارٹ فون کے لیے
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔