عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: رمضان کا مقدس مہینہ بڑھنے کے ساتھ ہی عید الفطر کی امیدیں بڑھ رہی ہیں، عید خوشی کا ایک تہوار ہے جس پر ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق اپنے عزیز واقارب اور پیاروں کو عیدی دیتا ہے اور یہ عموماً نقد رقم میں نئے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید سے قبل کروڑوں روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے تھے تاہم کورونا وبا کے بعد سے دو سال سے عید کے موقع پر نئے نوٹوں کا اجرا نہیں ہوسکا یوں پاکستانیوں کا عید پر خستہ حال نوٹوں کی ملی عیدی پر ہی گزارا کرنا پڑا۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
کیا اس سال عوام کو اپنے پیاروں بالخصوص بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نوٹ مل سکیں گے یا نہیں؟
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سال بھی نئے نوٹوں کے اجراء کے امکانات کافی کم ہیں تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
تاہم دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے پاس نئے نوٹوں کی فروخت حسب دستور ہوتی ہے جو بلیک مارکیٹ میں زائد قیمتوں پر شہریوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔
شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی
واضح رہے عیدالفطر 2025 31 مارچ کو ہونے کی امید ہے، جس میں چند دنوں کی چھٹیاں ہوں گی تاہم چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔