نارتھ کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی:
نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ایک شہری نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنادیا۔ واردات اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، اس نے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان محفوظ رکھنے کے لیے فلمی انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔
شہری کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کی گونج گلی میں سنائی دیتی رہی جس کے بعد ڈاکو خوفزدہ ہوکر موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا جبکہ ڈاکو اپنی واردات میں ناکام ہوکر بھاگ نکلے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کون ہے یہ باہمت خاتون؟ سوشل میڈیا پر فوجی وردی میں ویڈیو وائرل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی کی خاتون افسر ایمان درانی کی ایک ولولہ انگیز تقریر پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ فوجی وردی میں ملبوس ایمان درانی کے خطاب نے عوامی توجہ حاصل کر لی، جس میں انہوں نے شہریوں سے جذباتی انداز میں سوال کیا:
“یہ مت پوچھیں کہ ملک نے آپ کے لیے کیا کیا، یہ پوچھیں کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا؟”
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور ہزاروں صارفین نے اسے شیئر کیا، تبصرے کیے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں ایمان درانی قوم سے اپیل کرتی نظر آئیں کہ وہ شکایتیں کرنے کے بجائے اپنے فرائض کو پہچانیں اور ملکی ترقی میں عملی کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوان سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور ہمیں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔
تاہم، جہاں کئی افراد نے ان کی باتوں کو حب الوطنی اور فرض شناسی کا مظہر قرار دیا، وہیں بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی۔
یہ ویڈیو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان بھی وائرل ہو رہی ہے، جہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید بحث اور اختلاف رائے جاری ہے۔
نجی ٹی وی نے ایمان درانی سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
Do not ask what your country has done for you,Always seek and ask what you have done for your Country ????????~Capt Emaan
#EmaanDurrani #Pakarmy #pakistan #Russia #DGISPR #ISPR #Bitcoin #ceasefire #Tehran #WorldWar3 #PakistanAirForce #StockMarket #viralvideo #riyadh #DiscoverPakistan pic.twitter.com/D0Dy77rwXK
— Discover Pakistan TV (@DiscoverpakTv) July 3, 2025
مزیدپڑھیں:اندوہناک حادثہ! نیلم ویلی میں سیاحوں کی گاڑی دریا برد، 6 جانیں ضائع