شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ اور پنجاب میں بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور وزیراعظم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جامع پروگرام پیش کریں گے۔ بجلی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیا۔ اور بجلی قیمتوں کو کم کر کے معیشت کو مزید مستحکم کریں گے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا ویژن ہے۔ اور سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ سولر سسٹم پر نئے کنکشن کو گراس میٹرنگ پر منتقل کیا جائے گا۔ اور گرڈ پر 3 سے 4 ہزار ارب قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے سولر سسٹم کنکشن میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر جوان سرحدوں پر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔ اور سیکیورٹی فورسز دن رات ملک میں امن و امان کے لیے متحرک ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور دہشتگردی کے خلاف کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) وفد پاکستان سے مطمئن ہو کر گیا ہے۔ اور وفد نے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ہر آنے والے دن میں حالات بہتر ہوں گے۔ جبکہ اپنی ذاتی پسند نا پسند کو چھوڑ کر ملکی مفاد کے لیے اکٹھا ہونا پڑے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے۔ اور ملکی مسائل کا سیاسی حل نکالیں گے۔ ملکی مفادات پر سیاست کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیے گئے قرضے حکومتوں کے بجائے عوام کو دینے پڑے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ علی پرویز ملک بجلی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزیر شہباز شریف کی فراہمی عوام کو رہے ہیں کریں گے کے لیے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔