جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025) ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باعث آج سے کرفیو نافذ کر نے کا اعلان کردیا گیا ، خیبر پختونخوا ہ کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے ۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔ ان راستوں پر ہر قسم کی نقل وحرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کیلئے کھلا رہے گا۔(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک کی سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹانک میں بھی آج کرفیو نافذ ہوگا، جنڈولہ ٹانک وانا جنوبی وزیرستان شاہراہ بند رہے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد وام سے کوٹکئی تک روڈ بند رہےگا۔ بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ روڈ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل بند رہیں گے، جب کہ جنوبی وزیرستان کے مسافروں کیلئے وانا براستہ گومل، گڑداوی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا ہ کے علاقے بنوں میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش کوفوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنوبی وزیرستان کرفیو نافذ بند رہے گی کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
لاہور میں گن پوائنٹ پر نوجوان لڑکی سے زیادتی اور وڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم 25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بنانے میں ملوث ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر کئی بار لڑکی سے زیادتی کی اور ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔
ملزم نے اپنے پلان کے مطابق لڑکی کو بہانے سے اپنے گھر واقع مدینہ کالونی بلایا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم زاہد لڑکی کا رشتے دار ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔