کیا کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں، پاراچنار کو فلسطین غزہ بنادیا گیا ہے، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت صدر و وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاراچنار حملوں میں ملوث خوارج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کریں، ساتھ ساتھ ضلع کرم کا محاصرہ ختم کیا جائے اور پاراچنار میں غذائی قلت و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی کے پی کے حکومت کی بے حسی کی وجہ سے آج بھی ضلع کرم میں انسان جانوروں سے بدتر زندگی گزار رہے ہیں، ضلع کرم میں مسلسل قتل عام ہو رہا ہے، پاراچنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کیے جارہے ہیں، کیا کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں پاراچنار کو فلسطین غزہ بنادیا گیا ہے، پاراچنار کے راستے بند ہیں ادویات اور اشیاء خوردونوش کی شدید کمی ہے، گزشتہ تین ماہ سے جاری محاصرے میں درجنوں سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں، لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، حکومت کو چائیے کہ دیرپا امن کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے حکومت کو مستقل بنیادوں پر جنگ بندی یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے اعلی انتظامی افسران کو متعدد بار متنبہ کیا جاتا رہا ہے کہ پاراچنار ایک حساس علاقہ اور شرپسندوں کے نشانے پر ہے، یہاں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی اشد ضرورت ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے جاتے، پاراچنار کے معاملے پر انتظامیہ اور اعلی حکومتی عہدیداروں کی غیرسنجیدگی پورے ملک کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، ہم وفاقی حکومت صدر و وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاراچنار حملوں میں ملوث خوارج دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کریں، ساتھ ساتھ ضلع کرم کا محاصرہ ختم کیا جائے اور پاراچنار میں غذائی قلت و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاراچنار کے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ جیل فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کےلیے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔
محکمہ جیل حکام کے مطابق فی الحال سریاب روڑ پر نو عمر قیدیوں کےلیے عارضی جیل بنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق نو عمر قیدیوں کی ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کے لیے مرکز بنایا جائے گا۔