حیدرآباد کی بچہ جیل میں بچے سے زیادتی، ہیڈ کانسٹیبل گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کی بچہ جیل میں ایک بچہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام حیدر چانڈیو بچہ جیل کے وارڈ میں تعینات تھا، جسے کورٹ کے احکامات پر گرفتار کیا گیا، جووینائل جیل میں قید بچے نے سماعت کے موقع پر کورٹ میں ہیڈ کانسٹیبل پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔ جیل حکام کو عدالت نے طلب کرنے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا حکم دیا، جس کے تحت ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کیلئے میڈیکل کروایا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہیڈ کانسٹیبل
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کا گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔