مصر کے چار ہزار سال پرانے پُراسرار فرعون کا مقبرہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے تقریباً چار ہزار برس قبل موجود سلطنت کے بادشاہ کے مقبرے کی دریافت کا دعویٰ کر دیا۔
ایبیڈوس سلطنت پُر اسرار سلطنتوں میں سے ایک تھی جو پورے قدیم مصر پر 1700 سے 1600 قبلِ مسیح کے درمیان قائم تھی۔
دریافت ہونے والے اس شاہی مقبرے سے ایسے کتبے پائے گئے جن سے فرعون کا حوالہ ملتا ہے لیکن کوئی ممی نہیں پائی گئی۔
یہ دریافت بادشاہ سینیبکے کے مقبرے کی دریافت کے دہائی عرصے بعد ہوئی ہے۔ تاہم، اس بادشاہ نے سینیبکے سے پہلے حکومت کی ہوگی۔
سیکریٹری جنرل آف ایجپٹس سپریم کونسل آف انٹیکیٹیز ڈاکٹر محمد اسماعیل خالد کا کہنا تھا کہ ایبیڈوس میں موجود یہ شاہی مقبرہ اینوبِس پہاڑ پر شاہی مقبروں کی تعمیر کے حوالے سے نئے سائنسی شواہد فراہم کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دریافت اس سلطنت کے بادشاہوں کے متعلق نئی معلومات فراہم کرتی ہے اور پیچیدہ سیاسی تاریخ کے حوالے سے مزید فہم پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔