پنجاب میں لیڈی رینجرزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ 23 ریکروٹس نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان رینجرز پنجاب میں لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کورس مکمل کرنے والی 23 ریکروٹس نے حلف اٹھایا اور پاکستان رینجرز (پنجاب) کا باقاعدہ حصہ بن گئیں۔
ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز میں لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں 23 ریکروٹس نے حلف اٹھایا، 18نے جنرل ڈیوٹی کی تربیت حاصل کی، وہ سرحدوں کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی کے محاذوں اور چیک پوسٹس پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیں گی جبکہ 5 ریکروٹس نے نرسنگ اسٹاف کی تربیت مکمل کی، وہ رینجرز اسپتال کے ساتھ ساتھ نرسنگ کی فیلڈ میں اپنے فرائض ادا کریں گی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز پنجاب میجرجنرل محمد عاطف بن اکرم نے انعامات تقسیم کیے۔
لیڈی ریکروٹس اقراجبین، صبا مصطفیٰ اور مہوش عارف کا کہنا ہے کہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب رینجرز میں شامل ہوئی ہیں، ہمیں سخت تربیت کے بعد کامیاب ملی ہیں، اب ہم ملک کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاسنگ ا و ٹ پریڈ پاکستان رینجرز ریکروٹس نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، ایوان میں نعرے بازی
خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا جبکہ جنرل نشست پر منتخب ہونے والے چوتھے سینیٹر مراد سعید تاحال روپوش ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں ہونے والے اجلاس میں تین سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔
تینوں سینیٹرز کا تعلق پی آئی سے ہے اور حلف اٹھانے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔
تینیوں سینیٹرز کے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، جن میں سے 6 پی ٹی آئی جبکہ 5 اپوزیشن کے امیدوار تھے۔
جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی برس سے روپوش رہنما مراد سعید بھی شامل ہیں۔