اسلام آباد:

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)نے مجموعی طور پر 151 ارب 32 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جن میں سے 140.129 ارب روپے مالیت کے دو منصوبے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی)کا اجلاس منگل کووفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا،  اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جن میں سے چار منصوبے 11.

20 ارب روپے مالیت کے سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کیے ہیں اور140.129 ارب روپے کے دو منصوبے مالیت کے ایکنک کو بھیج دیے گئے ہیں۔ 

 اجلاس میں اعلیٰ تعلیم، سیاحت اور ٹرانسپورٹ منصوبوں پر غور کیا گیا،  سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے جن چار تعلیمی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں کراچی یونیورسٹی اور نینو سائنس سینٹر شامل ہیں،  اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے 27.3 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

اسی طرح خیبر پختونخوا میں دیہی رابطہ سڑکوں کی بہتری کا 112.8 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کے سپرد کردیا گیا۔  اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاحتی اور ٹرانسپورٹ منصوبے عالمی بینک کے تعاون سے مکمل ہوں گے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منصوبوں کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی ارب روپے مالیت کے

پڑھیں:

محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 

لاہور+اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی ملاقات میں ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا  سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اعلیٰ تعلیم،سکالرشپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات  سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ  سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا بنگلہ دیشی وزیر آصف محمود نے  نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کااظہار کیا۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی۔بنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر کی کمی ریکارڈ
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • میوزیم آئے شخص نے 6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر کھالیا
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • محسن نقوی کا بنگلہ دیش کا دورہ، دونوں ممالک میں بڑے معاہدے کا فیصلہ
  • کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے 
  • پنجاب حکومت کا گھوڑوں کی خاص نسل کی ترویج کے منصوبے پر کام کرنے کا فیصلہ
  •  محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری