پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں 28 کلومیٹر کے ٹریک پر 27 الیکڑک بسیں چلائی جارہی ہیں۔
ایک اسٹاپ سے دوسرے پر جانے کے لیے کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بس میں معذور افراد کے لیے علیحدہ سے بیٹھنے کی سہولت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
مزے کی بات یہ ہے کہ بس کے اندر موبائل چارجر کی سہولت تو ہے ہی لیکن ایک الیکٹرونک ڈیوائس سے کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے کرایہ بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنجاب الیکٹرک بسوں میں سہولیات پنجاب پنجاب الیکٹرک بسیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب الیکٹرک بسیں
پڑھیں:
اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
تنخواہوں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئیں۔
اضافی چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہوں میں سے کنوینس الاونس کی کٹوتیاں شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سموگ اور کورونا کے دوران چھٹیاں کرنے پر اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کاٹ لیا گیا۔
کٹوتیاں اساتذہ کی اپریل کی تنخواہوں میں سے کی گئی ہیں۔محکمہ خزانہ نے کٹوتیوں کے حوالے سے اساتذہ کو الرٹ جاری کردیا۔اضافی چھٹیوں کی مد میں تنخواہوں میں سے پانچ سے سات ہزار روپےتک کٹوتیاں کی گئی ہیں۔کنوینس الاونس کی کٹوتیوں پر اساتذہ پریشانی سے دوچار ہیں۔