محکمہ محنت خیبر پختونخوا کا انقلابی اقدام، ای مزدور کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا حکومت نے مزدوروں کی سہولت اور حقوق کے تحفظ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای مزدور کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر، وائس کمشنر ای ایس ایس آئی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو ای مزدور کارڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس کارڈ میں مزدوروں کی انٹری آف سروس، شفٹنگ سمیت دیگر تمام اہم معلومات دستیاب ہوں گی۔
فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ای مزدور کارڈ کے اجرا کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مزدور طبقہ اس کے فوائد سے مستفید ہوسکے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ محنت میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور نظام میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے، ڈیجیٹائزیشن سے محکمہ محنت میں شفافیت آئے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مزدور کارڈ
پڑھیں:
بلوچستان میں بس سے اتار کر 9 بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور
بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 بے گناہ مزدوروں وک گاڑی سے اتار کر شناخت کر کے قتل کرنے کیخلاف صوبائی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلر پارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے بلوچستان میں نو بےگناہ مزدوروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر شہید کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
قرارداد میں واقعے کی شفاف تحقیقات، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد، قانونی تحفظ اور بچوں کی کفالت کی سرکاری ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔