وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا شیڈول ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی پر بات چیت ہوگی۔دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، معاشی تعاون بڑھانا اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزرا اور سینئر سرکاری افسران بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران مشرق وسطی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی جائے گی، تاکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دیا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔ انقرہ ایئرپورٹ پر ترک وزیر دفاع نے شہبازشریف کا استقبال کیا، جبکہ ڈپٹی گورنر، پاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔