وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاڈیجیٹل لرننگ کے عالمی دن پر اپنے پیغام
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ڈیجیٹل لرننگ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق فری لانسرز کی آئی ٹی کورسز سرٹیفکیشن کرائی جا رہی ہے، سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے روایتی تعلیم کو زیادہ مثر اور دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا منفرد نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ٹوئین ٹاور اسی سال مکمل کر لئے جائیں گے، نواز شریف آئی سٹی میں پلگ اینڈ پلے کال سینٹر ہب بھی قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کو آئی ٹی ایجوکیشن اور روزگار کے مواقع ملیں گے، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں عالمی سطح کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں کیمپس قائم کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے نوجوانوں کو خودمختاری، ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کو مریم نواز نے کہا کہ رہے ہیں سٹی میں
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔