جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی، اور پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا میں 25 ستمبر کو امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے۔