Juraat:
2025-11-03@18:08:58 GMT

زندگی کی چھوٹی خوشیوں کو بڑے دل سے منائیں

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

زندگی کی چھوٹی خوشیوں کو بڑے دل سے منائیں

ڈاکٹر جمشید نظر

ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق جو لوگ مسائل ،مصیبتوں اور دکھوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی خوش دلی سے بسر کرتے ہیں وہ زیادہ عمر پاتے ہیں کیونکہ خوش رہنے کے باعث ان کے جسم کے تمام اعضاء بہتر انداز میں کام کرتے ہیں جس کا ثبوت کورونا وباء کے دوران بھی مل چکا ہے ۔کورونا سے متاثرہ افراد کو ایسی خوراک اور ملٹی وتامنز دیئے جاتے ہیں جن سے مریضوں کے اندر قوت مدافعت زیادہ پیدا ہوسکے اور قوت مدافعت تب ہی زیادہ بڑھتی ہے جب انسان میں خوش رہنے اور زندہ رہنے کی امیدزیادہ ہوتی ہے۔سن2011میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوش رہنا ہرانسان کا بنیادی حق ہے جس کے بعد سن 2012 میں خوشی کا عالمی دن منانے کی تجویز کومنظور کرلیا گیااور پھر سن2013 میںخوشی کا پہلا عالمی دن اقوام متحدہ کے 193رکن ممالک میںمنایا گیا، اس موقع پر ان قومی ہیروز کوبھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنھوں نے اپنی زندگی دوسروں کے دکھ دردمٹانے اورخوشیاں بانٹنے کے لئے وقف کررکھی تھی۔سن 2013سے ہر سال 20مارچ کو دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس سال خوشی کے عالمی دن کا تھیم ہے ”caring and sharing”یعنی اپنوں کا خیال رکھیں ان کی دیکھ بھال کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ سکھ دکھ بانٹیں تاکہ آپ کو حقیقی خوشی مل سکے۔
کورونا کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں بے روزگاری،مہنگائی،غربت اور دیگر مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان مشکلات و مسائل کے باوجود پاکستانی عوام نے خوش رہنا نہیں چھوڑا۔ اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک (Sustainable Development Solutions Network) نے سن2019 سے سن2021 پر مبنی ایک دس سالہ ورلڈ ہیپی نیس سروے رپورٹ جاری کی جس میں دنیا کے 146ممالک میں رہنے والے افراد کی فلاح و بہبود، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)اعداوشمار کی بنیاد پر رینکنگ کی گئی تھی۔اس رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 121نویں نمبر پر تھا جبکہ انڈیا کا اس فہرست میں136واں نمبر تھااس لحاظ سے دیکھا جائے تو انڈیا کے مقابلے میں پاکستان میں رہنے والے افراد زیادہ خوشی سے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں فن لینڈ ایک ایسا واحد ملک ہے جس کی عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہیں۔اسی ادارے کی سن 2022کی جاری کردہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں پاکستان 121ویں نمبر سے108ویں نمبرپر آگیا ہے جس کامطلب ہے کہ پاکستان میں مسائل ومشکلات کے باوجود خوشی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ چھ اہم عناصرسماجی تعاون،آزادی،سخاوت،صحت مند زندگی اورکرپشن کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد مرتب کی جاتی ہے۔فہرست کے مطابق فن لینڈ کو مسلسل چھٹی مرتبہ دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
دنیا بھرمیں جب کورونا کی وباء پھیلی تولاکھوں کی تعداد میں زندگیوں کے چراغ لمحوں میں بجھنا شروع ہوگئے ۔سائنسدانوں کی رپورٹ کے مطابق صرف وہی افراد کورونا سے محفوظ رہ سکے جن کے اندر قوت مدافعت زیادہ تھی۔اس حوالے سے مزید تحقیق اور سروے کیا گیا تو معلوم ہوا کہ جو لو گ زیادہ خوش رہتے ہیں ان کے اندر قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے جبکہ دکھی اور مایوس رہنے والے افراد میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔یہ بات تو بہت پہلے ثابت ہوچکی ہے کہ جب ہم خوش رہتے ہیں تو اس سے دل ،دماغ اور جسم کے ہر حصے پر مثبت اثر ات پڑتے ہیں اور جس کے نتیجہ میں انسان تندرست و توانا رہتا ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کے دور میں انسان اس قدر مسائل میں گھر چکا ہے کہ اسے خوشی کا ایک لمحہ بھی میسر نہیں ہے اس کے باوجود زندہ رہنے کے لئے اپنا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ۔خوش رہنے کے لئے سب سے بڑا فارمولہ یہ ہے کہ خود کو دین کی طرف لے کر آئیں،جب ہم پانچ وقت نماز پڑھتے ہیں اور خود کو اپنے رب کے حضور پیش کرکے اپنی مصیبتوں،دکھوں ،تکلیفوں کی حاجت روائی کے لئے دعائیں مانگتے ہیں تو اس سے دل کو ایک روحانی اطمینان اور سکون ملتا ہے ،ہم خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے اور دل میں خوشی بڑھ جاتی ہے۔خوشی حاصل کرنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ دوسروں میں خوشیاں بانٹی جائیں جب ہم کسی کی مدد کرتے ہیں،دوسروں کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں تو اس سے ہمارے دماغ میں ایسے خلیات ،مادے پیدا ہوتے ہیں جو ڈپریشن ،مایوسی اورافسردگی کی علامات کو ختم کرتے ہیں اور خوشی کے عناصر کو پروان چڑھاتے ہیں،اس بات کا تجربہ ابھی کرکے دیکھ لیں ،ابھی کسی کی مدد کریں،کسی کے دکھ درد کا مداوا کریں،آپ کو ایسی روحانی،ذہنی اور دلی خوشی حاصل ہوگی جو شائد مہنگی ترین ادویات کھانے سے بھی نصیب نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش کرکے بھی دلی سکون اور خوشی حاصل کی جاسکتی ہے۔ہر وہ مثبت کام جس سے آپ کا دل مطمٰین ہووہ خوشی کا سبب بنتا ہے اس لئے دوسروں میں خوشیاں بکھیریں تاکہ آپ خود خوشیوں بھری زندگی بسر کرسکیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق قوت مدافعت عالمی دن کرتے ہیں خوشی کا کے لئے

پڑھیں:

’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟

اداکار زاہد حسین نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں سوشل میڈیا کے بانیوں کو جہنمی قرار دینے والے اپنے متنازع جملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اصل اعتراض سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے تخلیق کاروں پر تھا، عام مواد بنانے والوں پر نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جذبات میں آکر ایسا کہنا غلطی تھی، کیونکہ کسی شخص کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے، انسان کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک واٹس ایپ گروپ نے کیسے اسمگل ہونے والی 50 سے زائد خواتین کو بچایا؟

زاہد حسین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بات کی سنگینی کا احساس ہوا، خصوصاً اس لیے کہ بہت سے نوجوان ان کی دینی گفتگو سنتے ہیں اور ان کے بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ وہ خود فیصلہ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اور آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کریں گے۔

”تمام سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئیٹرز اور انفلوئنسرز دوزخ میں جلیں گے“

اداکار زاہد احمد ????️ #ZahidAhmed #SocialMedia #Influencers #EntertainmentNews pic.twitter.com/xjJpqxL6rj

— Pakistan Archive (@PakistanArchve) November 3, 2025

اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں زاہد حسین نے سوشل میڈیا کو انسان کی سب سے تباہ کن ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے بنانے والے لوگ جہنم میں جائیں گے۔ ان کا مؤقف تھا کہ سوشل میڈیا انسانیت کے لیے منفی کردار ادا کر رہا ہے، خصوصاً ایک مسلمان کی زندگی کے اصولوں کے خلاف ہے، جہاں اسلام عاجزی اور سادگی کا درس دیتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا شہرت، خودنمائی، فالوورز اور دکھاوے کی زندگی کو فروغ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید

زاہد حسین کے مطابق سوشل میڈیا پر ہر چیز خود کو نمایاں کرنے کے گرد گھومتی ہے، جو نفس پرستی کو بڑھاتی ہے اور ان کے خیال میں یہ شیطان کا سب سے مؤثر ہتھیار بن چکا ہے، اگرچہ لوگ خود بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اداکار جہنم زاہد حسین سوشل میڈیا تخلیق کار

متعلقہ مضامین

  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • تلاش
  • ڈپریشن یا کچھ اور
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ