تیسرا ٹی20؛ ہیڈکوچ نے ٹیم میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا۔
کیویز کیخلاف آکلینڈ میں شیڈول سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ سے قبل ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے ایشیاکپ اور ورلڈکپ ہدف قرار دیدیا۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر برصغیر میں شیڈول دونوں ایونٹ میں اچھی پرفارمنس کا یقین ہے، ٹیم نوجوان کرکٹرز ضرور موجود ہیں لیکن انکے ساتھ ہی سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: رضوان کی انگریزی کا مذاق؛ سابق آسٹریلوی کرکٹر کو مہنگا پڑگیا
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں میچ جیتنا ضرور مشکل ہوتا ہے لیکن کم بیک کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی ٹی20 میں بہتر پرفارمنس کو 2 سال ہوچکے ہیں، زیادہ تر ممالک نے الگ ٹی20 بنالی ہیں، ہم بھی ایسا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسی ٹیم میں صائم ایوب اور فخر زمان شامل ہوں گے تو اچھا کمبی نیشن بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیوی بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی کی درگت بنا دی
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے پاکستان ایک مضبوط ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا، ٹی 20 میں چارچھکے لگ جانا اتنی بڑی بات نہیں، شاہین کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا پڑے گی، شاہین کا آغاز بہت شاندار تھا، لیکن انجری کےبعد شاہین کو مسائل آئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
“میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر و موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو قتل دھمکی موصول ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس میں محض ایک جملہ شامل تھا کہ میں تمہیں مار دوں گا۔
ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ گمبھیر نے دھمکی ملنے پر راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے، جس کے بعد اعلیٰ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے بلکہ سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری ایکشن پر مجبور کیا ہے۔
گوتم گمبھیر کی جانب سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔
Post Views: 1