دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے بعد ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اپنی خاتون دوست آر جے مہوش کیساتھ منظر عام دیکھے گئے ہیں۔
فوٹو ایںڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ سے طلاق کی خبروں کے بیچ خاتون دوست آر جے مہوش کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: چہل-دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
چہل اور آر جے مہوش کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا ہے تاہم دونوں اپنے فونز استعمال کرنے میں مگن تھے، اس دوران چہل نے ماسک سے چہرہ چُھپا رکھا تھا جبکہ دوسری طرف مہوش کو خاکستری پینٹ اور گہرے بھورے رنگ کے ٹاپ میں ملبوس تھیں۔
مزید پڑھیں: میری فلم میں لیڈ رول کرلو؛ آر جے مہوش کا چہل کی ویڈیو پر تبصرہ
ادھر یوزویندر چہل نے اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کیلئے 4.
قبل ازیں چہل اور آر جے مہوش کو کرسمس پارٹی میں ساتھ دیکھا گیا تھا بعدازاں اہلیہ سے طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ اور کرکٹر چیمپئینز ٹرافی کے فائنل دیکھنے کیلئے دبئی میں ساتھ موجود تھے۔
مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟
دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اداکارہ نے اس بات کی تردید کی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
View this post on InstagramA post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آر جے مہوش سے طلاق مہوش کو طلاق کی
پڑھیں:
صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
صوابی:پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔