جدہ سے  لاہور آنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ذرائع  نے بتایا کہ پرواز پی کے 860 میں 300 مسافر اور عملہ سوار تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچا، اس کے بعد طیارے کو  گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایئر کرافٹ انجینئرز جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور:

ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 میں ایک گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 53 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
  • بچوں کی آن لائن حفاظت: ٹک ٹاک پر یورپی یونین کی فرد جرم عائد
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق