سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، دفاع کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلا کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے ہیں۔ کوئی سمجھتا ہے کہ میں زندگی بھر صدر رہوں گا کوئی سمجھتا کوئی چاہتا ہے میں مستقبل میں وزیراعظم بنوں گا۔
حامد خان نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس معاملے پر سوموٹو نہیں لیتی ہے تو پھر ہم درخواست دائر کریں گے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سندھ کا نے کہا
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔