آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ہدایتکار بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

25 سالہ خوشی کپور کی سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ فلم نادانیاں ریلیز ہوئی ہے۔ اس سے قبل وہ ’’لویاپا‘‘ اور ’’آرچیز‘‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔

خوشی کپور سے قبل ان کی بڑی بہن جھانوی کپور نے فلموں کام شروع کیا تھا اور اپنا ایک مقام بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں خوشی کپور نے اپنے فلمی کیریئر پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں اب تک وہ کردار نہیں ملا جس کی وہ منتظر ہیں۔

وہ کس قسم کی فلموں اور کون سے کردار میں آنا چاہتی ہے کہ سوال کے جواب میں خوشی کپور نے حیران کن انکشاف کیا۔

خوشی کپور کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ڈراؤنی فلموں میں کام کریں اور کوئی تھرلر قسم کا کردار ادا کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ڈرامائی اور جذباتی سین کرنا چاہتی ہیں اور یہ بھی دیکھنا چاہتی ہوں کہ میں تھرلر اور ڈراؤنی فلموں میں کیسی نظر آؤں گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خوشی کپور کپور نے

پڑھیں:

روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا

بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی 'سمبا' اور اکشے کمار کی 'سوریاونشی' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔

معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'سمبا 2' اور 'سوریاونشی 2' بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار 'سنگھم' بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے "پولیس یونیورس" کی بنیاد بن جائے گی۔

فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال 'سمبا' کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔

روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔

فلم ساز روہت کی حالیہ فلم 'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔

روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔

 

متعلقہ مضامین

  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • فواد خان نے فلم عبیر گلال میں کام کرنے کی وجہ بتا دی
  • شکرہے مروت سے جان چھوٹی، عمران خان کی  وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • پولش خاتون کی بیٹی حوالگی کی درخواست؛ والد کو بیٹی کی ہر ہفتے والدہ سے بات کرانے کا حکم