ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے، ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں 43پلاٹس الاٹ کئے،ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی پلاٹس غیر متعلقہ لوگوں کو آلاٹ کئے، مجموعی طور پر 46ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔