بے جان ٹانگوں کے ساتھ کراچی کا نوجوان کیسے حلال رزق کما رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
شہر قائد میں ہمت و محنت کی ایسی انگنت کہانیاں بکھری ہوئی ہیں جو بہت سے لوگوں کے لیے مہمیز کا کام دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی اس نوجوان کی ہے جس کی ٹانگیں پولیو کی وجہ سے بے جان ہو چکی ہیں، مگر حیرانی کی بات یہ کہ وہ اپنی معذوری کو مجبوری بنائے بغیر رزق حلال کما رہا ہے، وہ بھی رکشا چلا کر جس کے لیے ٹانگیں بہت ضروری ہیں۔
اس نوجوان کا کہنا ہے کہ ماں باپ فوت ہوچکے ہیں، گھر میں تنہا رہتا ہوں اور زندگی گزارنے کے لیے اس شعبہ کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ رکشا اپنے حساب سے بنایا ہے، اس کا کلچ اور گیر ہاتھ سے لگتے ہیں۔
اس باہمت نوجوان کا کہنا ہے کہ رمضان میں دن کے وقت کام میں مندی رہتی ہے جبکہ عصر کے بات ہمارا کام بڑھ جاتا ہے اور کوشش رہتی ہے کہ اسی وقت کام پر نکلیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رزق حلال رکشا شہر قائد کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رزق حلال کراچی کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاون میں ڈکیتوں نے مزاحمت کرنے پر 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع نواب کالونی، 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے 18 سالہ افتخار پر گولیاں برسائیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں افتخار زخمی ہوا اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات لیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال شہرقائد میں ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں سپرہائی وے پرواقع براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت بھتیجا جاں بحق اورچچا زخمی ہوگیا۔
چچا کی فائرنگ مسلح ملزمان کی زخمی ہوئے جوکہ موقع پر سے فرارہوگئے۔