سوات: گشت کے دوران مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، کانسٹیبل جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سوات میں فضاگٹ کے مقام پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سےایک انسپکٹر زخمی ہوا، گشت کے دوران ایک مکان سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔
اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور السلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50 سالہ عرفان 23 اپریل بروز بدھ کو زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسی روز اورنگی ٹاؤن گلشن احباب میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حسین زندگی سے محروم ہوگیا۔