اسلام آباد:

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی اگلی سماعت پر زرتاج گل کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل دیے جائیں گے۔

زرتاج گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

راجا بشارت

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 5 مئی تک راجہ بشارت کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو اگلی سماعت پر تمام ملزمان کی ضمانتوں پر تاریخ پڑ جائے گی۔

راجہ بشارت اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ آبپارہ، کوہسار اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

بشریٰ بی بی

انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنا اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔

عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی ایڈووکیٹ اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی ضمانت قبل از گرفتاری زرتاج گل کی شامل تفتیش کی جانب سے

پڑھیں:

9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10-10 سال قید کی سزا

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے الزام میں تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ نمبر 832 میں  185 ملزمان میں سے  108 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں سنائیں اور 77 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60  ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، علی افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے پولیس وین نذرآتش کرنے کے کیس کا بھی فیصلہ سنا دیا، 32 میں سے 28 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10-10 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 4 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو حکم دیا تھا کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ان پر فیصلہ سنائیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے دی جانے والی ڈیڈ لائن اگلے ماہ ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سرکاری اور عسکری عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا، ان واقعات پر مختلف شہروں میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے تھے، فیصل آباد میں یہ مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • قوم کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے، 5 اگست کا احتجاج ملک گیر تحریک ہوگی، سلمان اکرم راجا
  • پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجا کو 19 اگست تک راہداری ضمانت دے دی
  • پانچ اکتوبر احتجاج کیس ، علیمہ خانم اور عظمی خانم کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
  • 9 مئی مقدمات، عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10-10 سال قید کی سزا
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا
  • 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار، اسلام آباد پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم
  • 26 نومبر احتجاج: عارف علوی، گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26نومبر، 4اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات؛ غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری