صدر مملکت کا یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت نے یوم پاکستا ن اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کی کمی کردی ۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45کے تحت دی،سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق ریپ، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشتگردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
ایوان صدر کا مزید کہنا ہے کہ ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا،ان کے علاوہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، ایک تہائی سزاکاٹ چکنے والے 18سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سولر سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سزا میں کمی کا اطلاق سزاو ں میں کمی قیدیوں پر پر بھی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
پشاور:پشاور بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے 18 ستمبر سے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 18 ستمبر سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ میں موبائل سگنلز کی بندش کے خلاف وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل سگنلز بندش کی وجہ سے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اور جب تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہڑتال جاری رہے گی