تونسہ: سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد کتابیں چوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب کے ضلع تونسہ میں سرکاری اسکول میں قائم گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری کر لی گئیں۔
تونسہ پولیس تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس کے مطابق تونسہ کے بوائز ہائی اسکول میں قائم ویئر ہاؤس سے 43665 کتابیں چوری کر لی گئی ہیں۔
عدالتی حکم پر سرکاری اسکولوں میں کتابوں کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضلع شرقی آصف علی عباسی نے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔
پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پراسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمے داروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری اسکولوں میں اسی ماہ میں تقسیم کرنا تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرکاری اسکول کتابیں چوری
پڑھیں:
پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹوپنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیرہ کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی۔
وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق یہ گندم ذخیرہ اندوزوں نے چھپا کر رکھی تھی تاکہ مہنگی فروخت کی جاسکے، 2 لاکھ ٹن گندم کو فلور ملوں کو 3 ہزار روپے من دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی کم ہونے سے 400 روپے من قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، 3 ہزار روپے من سے ایک بار پھر گندم کی قیمت 3400 روپے من ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق گندم کی سپلائی ملوں کو کم مل رہی ہے۔ ہم محدود تعداد میں 20 کلو کے تھیلے سپلائی کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے میں سپلائی ہو رہا ہے، چکی آٹا والوں نے قیمت 140 روپے برقرار رکھی ہے۔