Daily Mumtaz:
2025-11-19@02:30:37 GMT

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد

ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی، لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے 10 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو مینار پاکستان کی درخواست مسترد لاہور ہائیکورٹ پی ٹی ا ئی کی ڈپٹی کمشنر مارچ کو جلسے کی

پڑھیں:

مضر صحت دودھ ، غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کیخلاف کریک ڈائون

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہری انتظامیہ کی ناجائز منافع خوری کی روک تھام‘ غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی اور سافٹ اینکروچمنٹ کے خاتمے کی مہم جاری ہے‘ مختلف اضلاع میں مضر صحت دودھ اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، مختلف اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ پیشِ کی ہے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرز مضر صحت دودھ کی روک تھام کریں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر مضر صحت دودھ کی فروخت پر کارروائی کرکے 80 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کیا اور تیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گلزار ہجری سب ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر عرفان نظامانی نے گلستان جوہر بلاک 7 میں جو ہر کمپلیکس پر گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی نرخوں کی خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ ضلع وسطی میں اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ افشاں ریکی نے سہراب گوٹھ پر واقع تین غیر قانونی بس اڈوں عاد ل شاہ بس اڈہ نیو غازی ایکسپریس اڈہ اور بلوچ ایکسپریس بس اڈہ کا خاتمہ کردیا ۔تینوں بس اڈوں پر متعین عملہ کے تین افراد کو گر فتار کر لیا گیا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔کمشنر کراچی کو ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کی جانب پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس روز پہلے تینوں اڈے ختم کر دئے گئے تھے تاہم اطلاع ملی تھی کہ کویٹہ اور دیگر شہروں کے لیے دو بارہ یہاں سیبانٹر سٹی بسیں اور کوچز چلاء جا رہی ہیں لہذا اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ افشاں ریکی نے کارروائی کرکے ان اڈوں کا خاتمہ کر دیا عملہ کو گرفتار کرلیا گیا اور اڈہ پر موجود کوچ کو ضبط کر لیا گیا ۔ضلع ملیر کے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ شیخ کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری سب ڈویژن نے علاقہ میں ایک غیر قانونی ایل پی جی شاپ کو سر بمہر کردیا ار زمہ دار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے شاہ فیصل کالونی ماڈل کالونی اور لانڈھی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی ہے رپورٹ کے مطابق ایک غیر قانونی ایل پی جی کی شاپ کے خلاف کارروائی کی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے دکان کو سیل کردیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • نو مسلم بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کیلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف سرگرم
  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد
  • لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو خاتون نور بی بی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
  • جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن اشرف المخلوقات کے بچوں کو سڑکوں پر کتے کاٹ رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ
  • لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج کی 27 ویں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • لاہور ہائیکورٹ میں ستائیسویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست، جج نے سننے سے معذرت کرلی
  • مضر صحت دودھ ، غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کیخلاف کریک ڈائون
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی،27ویں ترمیم کیخلاف درخواست دائر