پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

حسن نواز مین آف دی میچ قرار پائے، حسن نواز نے صرف 42 گیندوں پر سینچری مکمل کی۔ ان کی شاندار سینچری میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

حسن نواز کی بہترین پرفارمنس اور حارث رؤف کے شاندار کیچ پر پر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کر رہے ہیں اور ان کو سراہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ سابق مڈل آرڈر بیٹر صہیب مقصود نے حسن نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی اور تیز ترین ٹی20 سینچری مبارک ہو۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے بیان میں حسن نواز سے متعلق کہا تھا کہ کلب کرکٹ کا ماحول ان کا کیریئر خراب کر سکتا ہے۔

Congratulations on you first and the fastest T20I hundred for pakistan Hassan nawaz ???? pic.

twitter.com/2N0GmSYpmu

— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) March 21, 2025

ایک صارف نے لکھا یہ پہلا حسن نواز ہے جس نے پاکستان کے حق میں کچھ بہتر کیا۔

یہ پہلا حسن نواز ہے ۔۔۔۔جس نے پاکستان کے حق میں کچھ بہتر کیا۔????????????#PAKvsNZ #PakistanCricket pic.twitter.com/GKAwkuWrUU

— ???????????????????????????????????????? ????‍???????????? (@AbidNaeem_7701) March 21, 2025

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ پاکستانی اوپنرز واقعی آج جدید اور بے خوف کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

پاکستانی اوپنرز واقعی آج جدید اور بے خوف کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) March 21, 2025

احمد حسن بوبک نے کرکٹر حسن نواز کا موازنہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کرتے ہوئے لکھا کہ کوئی حسن نواز پاکستان کو بدنام کر رہا ہے اور کوئی حسن نواز پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔ نصیب اپنا اپنا

کوئی حسن نواز پاکستان کو بدنام کر رہا ہے اور کوئی حسن نواز پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے ۔

نصیب اپنا اپنا pic.twitter.com/YShJMom6tq

— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) March 21, 2025

حمزہ نامی صارف نے حارث رؤف کی کیچ پکڑتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ’حارث رؤف نے کیا کیچ پکڑا ہے‘۔

What a catch, Haris Rauf ????????

????: @TenPakistan #PAKvNZ #PakistanCricket#BabarAzam #IPL2025 pic.twitter.com/6ms5yXQvLB

— Hamza (@HamzaRevelion) March 21, 2025

عدیل اظہر لکھتے ہیں کہ رضوان اور بابر اعظم کے فین کلب کی حسن نواز کی بیٹنگ لائن پر کیا رائے ہے؟ ایک ہی میچ کی بات ہے یا گراؤنڈ چھوٹا ہے۔

What's the take of RizBar fan club on this batting?
Aik hee match kee baat hai ya ground chota hai?

— Adeel Azhar (@adeel_azhar) March 21, 2025

ایک ایکس صارف نے حسن نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ویرات کوہلی کی طرح کھیلا ہے، ’ٹھکائی بھی کرو اور ختم بھی کرو‘۔

Thukaai bhi kiya and finish karke gaya…. What a player he is…you beauty ???? Hasan nawaz..
He played like boss virat… Thukaai bhi kro and finish bhi karo.#PakistanCricket #PAKvNZ pic.twitter.com/SMq0Deql07

— NOPE RAHMAN (@Rahman879792) March 21, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر حسن نواز ملک کی بدنامی کا باعث بنے کچھ نام بھی روشن کرتے ہیں۔

یہ ضروری نہیں کہ ہر حسن نواز ملک کی بدنامی کا باعث بنے کچھ نام بھی روشن کرتے ہیں pic.twitter.com/WBO6E9ehsk

— mohammad_osama76 (@mohammad_osama7) March 21, 2025

ایک فیس بک صارف نے حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سینچری بابر اعظم نے سکور کی تھی، جنہوں نے 100 رنز کے لیے 49 گیندیں کھیلی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ حسن نواز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ حسن نواز کوئی حسن نواز پاکستان حسن نواز کی کر رہا ہے رہے ہیں ہیں کہ

پڑھیں:

کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔

سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔

Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️

Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • ایکسکلیوسیو انٹرویوز اکتوبر 2025
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا