وفاقی حکومت کا 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت ملک بھر میں چلنے والے نقصان میں 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن دو سالہ آڈٹ کی عدم تکمیل کی وجہ سے نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس وقت 3200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 اسٹورز نقصانات میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کے عمل کے بعد صرف 1500 اسٹورز کے لیے عملے کی ضرورت ہوگی، جبکہ باقی ملازمین کو سرپلس پول میں منتقل کر دیا جائے گا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے 5000 ملازمین ریگولر بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، جبکہ تقریباً 6000 ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ حکام کے مطابق، مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کیا جائے گا، تاہم کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو کوئی پیکج نہیں دیا جائے گا اور انہیں نجکاری کے بعد فارغ کر دیا جائے گا۔
بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ماہانہ خرچ ایک ارب 2 کروڑ روپے تھا، لیکن نقصان میں چلنے والے اسٹورز کو بند کرنے کے بعد یہ خرچ کم ہو کر 52 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ایک ماہ میں نقصانات میں 22 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، اور مجموعی نقصان 17 کروڑ روپے کم ہو کر 50 کروڑ روپے تک آ گیا ہے۔
یہ اقدامات حکومت کی جانب سے مالی مشکلات کے حل اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے بہتر انتظام کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاکہ ادارے کے نقصانات کو کم کیا جا سکے اور نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:عیدسےپہلےخوشخبری:پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز کروڑ روپے کرنے کا جائے گا گیا ہے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔