قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ڈی ایس سی پر منافع کی شرح ایک بیسز پوائنٹ بڑھا کر 12.15فیصد کردی گئی
متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 70 بیسز پوائنٹس تک اضافہ کردیا جب کہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بی پی ایس کمی کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سی ڈی این ایس حکام کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ٹی ایس سی) کی شرح 15 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) اضافے کے بعد 10.
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں بی پی ایس
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس سی میں بااثر شخص کی مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
لاہور:ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور پولیس ٹیم کو کارروائی کا حکم دیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب میو نے خود مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس پی نے فوری کارروائی پر ڈیفنس سی پولیس ٹیم اور ایس ایچ او رضا عباس کو شاباش بھی دی۔