اقوام متحدہ نے 2025ء کو گلیشیئر کا بین الاقوامی سال قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے 2025ء کو "گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال” قرار دیتے ہوئے 21 مارچ کو 2025ء سے ہر سال گلیشیئرز کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں ہندوکش قراقرم ہمالیہ خطہ گلیشیئرز کا ایک اہم ذخیرہ ہے، جسے قطبی خطوں کے بعد برف کے سب سے بڑے ذخیرے کی وجہ سے "تیسرا قطب” بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں 6,500 سے زائد گلیشیئرز تقریباً 13,000 مربع کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ہیں جو دریائے سندھ کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ یہ نظام پاکستان میں زراعت، پینے کے پانی اور ہائیڈرو پاور جنریشن کی بنیاد ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے گلگت بلتستان میں گلیشیئر مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے۔ یہ مرکز گلیشیئرز اور برف کے تیزی سے پگھلائو اور گلیشیئر جھیلوں کے اچانک بہاؤ (گلوف) جیسے مسائل پر تحقیق کر کے ملکی موسمیاتی مزاحمت کی کوششوں میں معاون ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے گلیشیئرز کی پہلی ڈیجیٹل "انوینٹری” تیار کی گئی ہے جس میں تمام گلیشیئرز کے اہم پارامیٹرز درج ہیں۔
سپارکو جدید خلائی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک بھر میں گلیشیئرز اور برف کے ذخائر میں تبدیلیوں اور موسمیاتی اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔ 1972ء کی سیٹلائیٹ تصاویر اور زمینی پیمائشوں (جیسے برف کے نمونوں کی نکاسی، گلیشیئر ماس بیلنس سٹڈیز، اور فیلڈ اسسمنٹس) کے تجزیے کے ذریعے گلیشیئرز کی حرکیات، آبی وسائل اور موسمیاتی موافقت کی حکمت عملیوں پر اہم ڈیٹا فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان بین الاقوامی "آئس میموری پراجیکٹ” میں بھی شریک ہے جس کا مقصد گلیشیئرز کے برف کے نمونوں کو مستقبل کی تحقیق کے لیے محفوظ کرنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے پیشِ نظر یہ منصوبہ سائنسی ڈیٹا کو انٹارکٹیکا میں محفوظ کرے گا تاکہ آنے والی نسلیں ماضی کے موسمیاتی پیٹرن اور ان کے طویل المدتی اثرات کا مطالعہ کر سکیں۔ بیان کے مطابق سپارکو گلیشیئرز پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے آگاہی اور سائنسی ڈیٹا فراہم کرنے کے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان میں پانی کی قلت اور گلیشیئر سے جڑے خطرات بڑھنے کے ساتھ ہی خلائی مانیٹرنگ اور بین الاقوامی تعاون تحفظ کی موثر حکمت عملیوں کے لیے ناگزیر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بین الاقوامی گلیشیئرز کے کے لیے برف کے
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔