مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔
مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے شعور بیدار کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر میں تیزی سے ہونے والی کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آبی ذخائر کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلیں شدید قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔
مریم نواز شریف نے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بارشی پانی کو محفوظ کرنے اور زیر زمین ٹینک بنا کر اسے آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور آج سے ہی پانی بچانے کے عمل کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے ہمیں پانی کو ذمہ داری سے استعمال کرنا ہوگا کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں اور عملی اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز انہوں نے پانی کے کہ پانی کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے پنجاب بھر میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا۔
ارکان اسمبلی نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیڈرشپ میں پنجاب آج پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ ہے، مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
انہوں نے کہا کہ کیتھ لیبز اور الیکٹرو بس سروس جیسے منصوبے عوام دوست قیادت کی روشن مثال ہیں، ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے۔