منگلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
زاہد بشیر: منگلاڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے مطابق پانی کی آمد 17856 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اخراج 14972 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق منگلاڈیم کی پانی کی سطح نے 1061 فٹ کا لیول عبور کر لیا ہے۔
ایک ہفتہ قبل منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر پہنچ گئی تھی، جو کہ ڈیڈ لیول تھا تاہم گزشتہ چند دنوں میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 11.
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
منگلاڈیم کا انتہائی لیول 1242 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1050 فٹ ہے۔ اس وقت منگلاڈیم میں پانی کی سطح میں ہونے والا اضافہ خوش آئند ہے اور اس کا فائدہ نہ صرف پانی کی ذخیرہ کی صورتحال کو بہتر بنانے میں ہو گا بلکہ علاقے میں آبی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈیڈ لیول
پڑھیں:
بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش رُبا اضافہ، مودی راج میں انصاف ناپید
بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہوش ربا اضافہ ہو چکا ہے جب کہ مودی راج میں انصاف ناپید ہے۔
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت کے دور میں ریپ کلچر بھارت کی نئی پہچان بن چکا ہے اور مودی سرکار صرف جھوٹے نعروں تک محدود ہو گئی ہے۔ "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ" صرف ایک فریب بن کر رہ گیا ہے جب کہ زمینی حقائق مودی کے دعووں سے کوسوں دور ہیں۔
مودی راج میں خواتین کے خلاف جرائم عروج پر ہیں۔ بھارت عورتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشہ کے جگت سنگھ پور میں 18 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی اپنی سہیلی کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں 2 افراد نے اسے اغوا کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ ملزمان نے لڑکی کو کھیت میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ اس کی سہیلی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ضلع ہیڈکوارٹر اسپتال میں داخل ہے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے مسلسل واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت گزشتہ ایک سال میں قانون و انصاف کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بی جے ڈی کے رہنما پریابرات موہاپاترا نے کہا کہ ہم تمام مجرموں کی گرفتاری تک ایس پی آفس کا گھیراؤ جاری رکھیں گے۔
مودی کے دور میں بھارت خواتین کے لیے ایک خونیں قید خانہ بن چکا ہے۔ بھارت میں بیٹیوں کا خون سستا ہو چکا ہے اور انصاف صرف ایک خواب بن کررہ گیا ہے۔