پاکستان نے تیسراٹی ٹونٹی جیت لیا ِ،حسن نواز کی 44گیندوں پر ریکارڈ سنچری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم نے 204 رنز بنائے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کیوی ٹیم کو ابتدا میں ہی اوپنر فلن ایلن کے آؤٹ ہونے کا دھچکا لگا، وہ صفر پر یویلین روانہ ہوئے تاہم دوسری وکٹ کیلئے ٹم سیفرٹ اور چیپمین نے 40 رنز کا اضافہ کیا لیکن سیفرٹ 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مارک چیپمین نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل 17، مائیکل پریسویل 31، جیمز نیشم 3، مچل ہے 9، ایشن سوڈھی 10، جیکب ڈفی 2 اور کائل جیمیسن صفر پر آئوٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اوپنر محمد حارث 41 بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی ور کپتان سلمان علی آغا نے 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا جبکہ محمد علی اور جہانداد خان کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاحل ہے ۔ سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹر ہونے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، یہ میچ حسن نواز کے کیریئر کا تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل تھا‘ وہ پہلے دونوں میچوں میں صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری سکور کی تھی۔ حسن نواز T20I میں پاکستان کیلئے تیز ترین سنچری میکر بن گئے جبکہ پاکستان کے پاور پلے نے چھ اوورز کے بعد 75 رنز بنا کرٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک نیا قومی بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا۔ پاکستان نے 49 گیندوں (8.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان نے گیندوں پر ٹی ٹونٹی حسن نواز رنز کا
پڑھیں:
ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں، نیا ریکارڈ بنادیا
مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ کے اداکار ٹام کروز نے دوران شوٹنگ ہیلی کاپٹر سے جلتے ہوئے پیراشوٹ کے ساتھ 16 چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے کے مطابق ٹام کروز (جو مشن امپاسبل فرنچائز میں ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کرتے ہیں) نے کسی بھی فرد کی جانب سے جلتے ہوئے پیراشوٹ میں سب سے زیادہ چھلانگیں لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
Most burning parachute jumps by an individual - 16????????
Congratulations @TomCruise ???? pic.twitter.com/AkHBtKFlrP
ٹام کروز نے ان تمام 16 چھلانگوں میں جلتا ہوا پیراشوٹ پہنا ہوا تھا، جس کو کاٹ کر انہیں بیک اب پیراشوٹ کھولنا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ایڈیٹر ان چیف کریگ گلینڈے نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ٹام کروز ایکشن ہیرو کردار ادا نہیں کرتے، وہ ایک ایکشن ہیرو ہیں۔