اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کوٹ اورلاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 34.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے،اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے وژن اور ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم نے فنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ-فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون، وزیر خزانہ، اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایف بی آر کو ان مقدمات کی پیروی کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔ گزشتہ ایک ماہ میں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت پہلے سندھ ہائی کوٹ کے فیصلوں سے 23  ارب روپے جبکہ آج لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 11.

5 ارب روپے ریکور کئے گئے۔ وزیراعظم نے وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور اعوان، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، سیکرٹری خزانہ امداد بوصال اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر قانون، وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کی ٹیم نے اپنی محنت سے تاریخی اقدام کو ممکن بنایا۔ وزیر اعظم نے کہا اسی طرح کے تخلیقی اور مضبوط اقدامات سے ہی ٹیکس کولیکشن میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے،34.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے۔اللہ رب العزت نے چاہا تو اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ علاوہ ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی میں  نماز جمعہ ادا کی۔ شہباز شریف نماز جمعہ کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف انقرہ پہنچے۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے وزیر دفاع نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی گورنر انقرہ، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک بھی موجود تھے۔

پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، ترکیہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اپنے دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشکل فیصلے اور مستقل مزاجی: وزیر خزانہ نے عالمی فورم پر معاشی حکمتِ عملی بیان کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح طلب کرلیا
  •   وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ
  • چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، شہباز شریف