ٹیوٹا کے اداروں میں عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریبات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ٹیوٹا کے اداروں میں عالمی یوم جنگلات کے حوالے سے تقریبات منغقد کی گئی۔
وزیر اعلیٰ کے ویژن کی تکمیل کیلئے اداروں میں بھرپور شجر کاری کی گئی۔ چیئر مین ٹیوٹا ساجد کھوکھر کے مطابق آج کے دن 7107 پودے لگائے گئے ہیں،رواں سال ٹیوٹا کے اداروں میں 33415 پودے لگائیں گے۔
چیئرمین ٹیوٹا نے بتایا کہ تمام پودوں کی مکمل نگہبانی کی جائے گی،ہر پودا ایک طالب علم کی زیر نگرانی ہو گاپودے کیساتھ طالب علم کی نیم پلیٹ بھی لگی ہو گی۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔