آتشزدگی سے متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ایک قریبی الیکٹریکل سب اسٹیشن میں لگنے والی آگ کی وجہ سے تقریباً 2 لاکھ مسافروں کے فضائی سفر میں خلل پڑنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کو پروازوں کی محدود تعداد کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی پولیس آتشزدگی کے اس واقع کی تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی نمایاں بندش ہوئی، جو بالآخر ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور روانگی جانے والی 1,000 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر
ہیتھرو ایئرپورٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ وطن واپسی اور ہوائی جہاز کی منتقلی کو ترجیح دیتے ہوئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہے۔ ’براہ کرم ہیتھرو ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں جب تک کہ آپ کی ایئر لائن نے آپ کو ایسا کرنے کا مشورہ نہ دیا ہو۔‘
Our teams have worked tirelessly since the incident to ensure a speedy recovery.
— Heathrow Airport (@HeathrowAirport) March 21, 2025
مذکورہ پوسٹ کے مطابق، امید ہے کہ کل مکمل آپریشن کرلیا جائے گا۔ ’جلد ہی مزید معلومات فراہم کریں گے، ہماری ترجیح ہمارے مسافروں اور ایئرپورٹ اسٹاف کی حفاظت ہے، ہم اس واقعے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔‘
ہیتھرو ایئرپورٹ کے سربراہ نے بھی مسافروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پروازوں میں خلل ہمارے ایئرپورٹ جتنا بڑا ہو جانا تھا، انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ایئرپورٹ کو 100 فیصد محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
جمعہ کی شام کو ایک اپ ڈیٹ میں، میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ غیر مشتبہ ہے، جبکہ لندن فائر بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اس کی تحقیقات بجلی کی تقسیم کے آلات پر مرکوز ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے بک ’یورینیم پیکج‘ ہیتھرو ایئرپورٹ سے برآمد
توقع ہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ کو مکمل شیڈول چلائے گا، آگ جس کی وجہ سے بجلی کی بندش ہوئی ہے وہ مغربی لندن کے ایئرپورٹ کے شمال میں تقریباً 1.5 میل دور ہیز کے نارتھ ہائیڈ سب اسٹیشن میں لگی تھی۔
لندن فائر بریگیڈ مذکورہ آتشزدگی کی پہلی اطلاع جمعرات کو رات 11.23 بجے موصول ہوئی تھی۔
ہیتھرو ایئرپورٹ حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر اعلان کیا کہ ایئرپورٹ جمعہ کی رات 11.59 بجے تک بند رہے گا لیکن بعد میں بتایا گیا کہ مسافروں کی واپسی کی پروازیں جو یورپ کے دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دی گئی ہیں، جمعہ کی شام کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ہیتھرو ایئرپورٹ پر یورینیئم ، پاکستانی وزراتِ خارجہ کا مؤقف سامنے آگیا
کئی ایئر لائنز بشمول برٹش ایئرویز، ایئر کینیڈا اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور وہاں سے روانہ ہونیوالی دونوں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز نے اپنے متوقع روانگی کے وقت میں تھوڑی تاخیر کے بعد رات 9 بجے سے کچھ قبل اڑان بھری۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بھیڑ کو کم کرنے میں مدد کے لیے رات بھر کی پروازوں پر سے پابندیاں بھی عارضی طور پر ہٹا دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برٹش ایئرویز ریاض لندن میٹروپولیٹن پولیس ہیتھرو ایئرپورٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برٹش ایئرویز ریاض ہیتھرو ایئرپورٹ ہیتھرو ایئرپورٹ پر کی وجہ سے کے لیے
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔